وڈھ بازار میں ریٹ لسٹ جاری نہ ہوسکی، اشیاءمن مانے داموں فروخت

وڈھ(انتخاب نیوز)ماہ رمضان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال وڈھ بازار میں کوئی ریٹ لسٹ جاری نہیں ہوئی، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنٹرول کمیٹی نے ایک دن بھی بازار کو دورہ نہیں کیا، منافع خوروں کی جانب سے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے مگر انتظامیہ ان کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام رہی، وڈھ بازار میں بکرے کا گوشت 1500سے آج 1600 اور بڑا گوشت 800سے آج ہی 900ہوگئے ہیں ، ہر دن ہر چیز میں منافع خوروں کی جانب سے اضافہ کیا جارہا ہے۔ گوشت کے ساتھ ساتھ سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ یہاں ہر کوئی اپنی ہی مرضی سے ریٹ فکس کر کے روزہ داروں کو لوٹ رہے ہیں، گزشتہ دنوں ہم نے وڈھ بازار کے تجاوزات سے متعلق خبر چلائی گئی تھی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ تجاوزات کی وجہ سے اب بھی لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہے۔ روڈ کنارے اور حتیٰ کے روڈ کے اوپر بھی ریڑی لگاکر لوگ کاروبار کررہے ہیں۔ روزہ داروں نے ان منافع خوروں کی خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وڈھ انتظامیہ ہمیں رلیف دینے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے۔ انتظامیہ کوچاہیے کہ وہ خود وڈھ بازار کا دورہ کرے اور وڈھ میں ریٹ لسٹ جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں