اگر انتخاب نہ جیتا تو آٹو انڈسٹری خونریز ثابت ہوگی، ٹرمپ
امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ دی ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں منتخب نہیں ہوئے تو خون ریزی ہو گی ذرائع کے مطابق خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اوہائیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے صدارتی انتخابات امریکی تاریخ کی سب سے اہم تاریخ ہو گی، ساتھ ہی انہوں نے وائٹ ہاو¿س کے لیے اپنی مہم کو ملک کے لیے ایک اہم موڑ بھی قرار دیا۔تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ کس بات کا حوالہ دے رہے تھے کیونکہ انہوں نے یہ بیان امریکی ا?ٹو انڈسٹری کو لاحق خطرات سے متعلق تبصروں کے درمیان دیا ہے۔77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو بدترین صدر قرار دیتے ہوئے ونڈالیا اوہائیو میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 نومبر کی تاریخ کو یاد رکھیں، مجھے یقین ہے کہ یہ ہمارے ملک کی سب سے اہم تاریخ ہونے جا رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ (آٹو انڈسٹری) سب کے لیے خونریز ثابت ہو گا، اور یہ تو کم سے کم ہے، یہ پورے ملک کے لیے خونریز ثابت ہوگا لیکن وہ (چینی) ان گاڑیوں کو فروخت نہیں کرسکیں گے۔یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے یہ دلیل دیتے ہوئے امریکا سے باہر بننے والی کاروں پر سو فیصد ٹیرف کا وعدہ کیا کہ گھریلو آٹو مینوفیکچرنگ کو صرف اس صورت میں تحفظ فراہم کیا جائے گا جب وہ منتخب ہو جائیں گے۔


