افغانستان کے صوبہ بلمند میں آئل ٹینکر اور بس کے مابین تصادم، 21افراد جاں بحق، 38زخمی

افغانستان(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبہ بلمند میں آئل ٹینکر اور بس میں تصادم کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں21افراد جاں بحق ہو گئے اور 38زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ٹینکر، مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس کی تصدیق خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ صوبہ ہیرات کے ضلع گریشک میں ہیرات۔قندھار ہائی وے پر پیش آیا۔ ہلمند کے گورنر کے ترجمان محمد قاسم ریاض نے اے ایف پی کو بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ہائی وے پر جلی ہوئی لاشوں اور ٹینکر کے دبے ہوئے کیبن کو دیکھا جا سکتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ صفائی کا عملہ جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹا رہا ہے۔زخمیوں میں سے 11 شدید زخمی ہوئے جبکہ 27 کو معمولی چوٹیں آئیں۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد بس ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور جنوبی شہر قندھار سے ہرات جانے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں ٹینکر میں سوار تین افراد اور بس کے 16 مسافر ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں