شہدا کی توہین سے متعلق پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر کوئی مہم نہیں چلائی، بیرسٹر سیف

پشاور س(انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی توہین سے متعلق پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر کوئی مہم نہیں چلائی۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ شہدا کو سیاست میں گھسیٹ کر ان کی قربانیوں کے نام پر سیاست کر رہی ہے، پی ٹی آئی محب وطن جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کاری کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں