بعض علاقے کنٹرول میں نہیں، افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہورہی، ذبیح اللہ مجاہد

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی لیکن ایسے علاقے موجود ہیں جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ آصف علی درانی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’ہم افغانستان میں کسی غیر ملکی گروہ کی موجودگی کے دعوو¿ں کو مسترد کرتے ہیں اور کسی کو افغان سرزمین کے استعمال کی جازت نہیں دیتے۔‘ آصف علی درانی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 سے 6 ہزار لوگوں کو پناہ حاصل ہے۔ تاہم افغان ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ، ’ہم کسی کو افغان سرزمین پر آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ لیکن ایک بات ہمیں قبول کرنی چاہیے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان طویل سرحد ہے جہاں پہاڑ اور جنگلات واقع ہیں اورایسے علاقے موجود ہیں جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں