برطانیہ میں افطار و نماز کیلئے جانے والے خاندانوں کے گھروں میں چوریاں بڑھ گئیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شمال مغربی شہر گریٹر مانچسٹر میں طلائی زیورات کی چوریاں بڑھ گئیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افطار اور نماز کیلئے گھر سے جانے والے خاندانوں کے گھروں سے چوریاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گریٹر مانچسٹر میں اگست سے اب تک لوگ 11 لاکھ پاﺅنڈ مالیت کے زیورات سے محروم ہوچکے ہیں۔ پولیس نے مسلم علاقوں میں گشت بڑھا دیا جبکہ راچڈیل میں برگلری یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں