جام کمال کا بیلہ ،آواران روڈ کی تعمیر میں سست روی پر تشویش کا اظہار

کوئٹہ(یو این اے ) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پیر کو چیئر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند سے رابطہ کیا اور بیلہ، جھاﺅ، آوران روڑ کی تعمیر میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جام کمال خان نے چیئر مین این ایچ اے کی توجہ اس اہم منصوبے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی مشکلات کے پیش نظر زیر تعمیر اس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے چئیرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے بیلہ، جھا آواران روڑ کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جاررہی ہیں کہ بلوچستان میں اس مواصلاتی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرکے اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں