یمن، امریکہ اور برطانیہ کے مغربی حدود میں حوثی ٹھکانوں پر حملے

صنعا(آئی این پی)یمن کے شہر الحدیدہ کے مغرب میں التحیتا اور الجبانہ ضلع کے الفازہ علاقوں پر امریکہ اور برطانیہ نے چھ حملے کئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں کے زیر انتظام ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی کمپنیوں کی ملکیت یا ان کے زیر انتظام یا اسرائیل کی جانب سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بحیرہ احمر کو مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ کے درمیان انٹرنیٹ ٹریفک کا بڑا راستہ شمار کیا جاتا ہے، سمندر کے نیچے موجود کیبلز کے ذریعے 99فیصد بین البراعظمی ڈیٹا منتقل کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں