بائیڈن کو "تمام جنگی اہداف” کے حصول سے متعلق اپنے عزم سے آگاہ کردیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
تل ابیب(آئی این پی) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے بائیڈن کے ساتھ غزہ کی جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا،ہم نے پوری جنگ کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کے عزم کے بارے میں بات کی، اس جنگ میں ہمارا ہدف حماس کو ختم کرنا اور غزہ میں یرغمال بنائے گئے تمام مغویوں کو رہا کرنا ہے، اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانا کہ دوبارہ غزہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا،نیتن یاہو نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی جو ان کے اہداف اور مقاصد کے حصول میں مدد گار ہو کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


