غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا اور کھلا قبرستان بنا دیا گیا ہے، یورپی یونین

برسلز(آئی این پی)یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا اور کھلا قبرستان بنا دیا گیا ہے، برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں جوزپ بوریل نے کہا کہ غزہ میں قحط کو اسرائیل جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔جوزپ بوریل نے کہا ‘اس جنگ کے شروع ہونے سے پہلے غزہ ایک کھلی جیل تھی۔ جسے غزہ میں اسرائیلی جنگ نے دنیا کے سب سے بڑے اور کھلے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس قبرستان میں ہزاروں فلسطینیوں اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو دفن کیا گیا ہے،یورپی یونین کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل انسانی بنیادوں پر غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال کر قحط کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ نیز ان رکاوٹوں کے ذریعے اسرائیل قحط کو مزید بڑھا رہا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل کو جواب دیتے ہوئے کہا ‘اسرائیل پر حملہ بند کریں اور حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے حق دفاع کو تسلیم کریں۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں