بنگلہ دیش دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار، پاکستان کا دوسرا نمبر

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کو 2023میں دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا ہے،سوئس کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے سالانہ عالمی سروے پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ دنیا میں محض 7ممالک ایسے ہیں جہاں کا فضائی معیار عالمی ادارہ صحت کے طے شدہ بین الاقوامی فضائی معیار کے مطابق ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ اس فہرست میں کسی جگہ کے فضائی معیار کا تعین وہاں پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے ننھے پی ایم 2.5ذرات کی مقدار کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023میں بنگلہ دیش کا فضائی معیار بدترین رہا جہاں فی کیوبک میٹر پی ایم 2.5کا اجتماع 118.9مائیکرو گرام تھا، جو عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار سے 15گنا زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضا میں پی ایم 2.5کی فی کیوبک میٹر مقدار زیادہ سے زیادہ 5مائیکرو گرام ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں