پنجاب میں کم آمدن والے افراد کیلئے ہاﺅسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ، عوام بخوشی رہائش اختیار کرینگے،مریم نواز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیرپرویز رشید، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز ہاو¿سنگ، خزانہ،کمشنر لاہور اور دیگر حکام شریک ہوئے، اجلاس میں کم آمدن والے افراد کیلئے ایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، بورڈ آف ریونیو نے منصوبے کیلئے 17سائٹس کی نشان دہی کی جن کی پڑتال کی جائے گی، مریم نواز نے فوری طور سائٹ سلیکشن کی ہدایت کردی۔منصوبے کے تحت پنجاب کے 6 شہروں لاہور،ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن والے افراد کے لئے ہاو¿سنگ سکیم کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ گھروں کے لئے سائٹ کا انتخاب تمام پہلوو¿ں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے، عوام کی سہولت کے لئے شہروں کے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے، "اپنی چھت اپنا گھر” پراجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرے گا، جہاں شہروں کے اندر زمین دستیاب ہے وہاں شہروں کے اندرہاو¿سنگ سکیم بنائیں، "اپنی چھت اپنا گھر لینڈ” مارک منصوبہ ہو گا، لوگ بخوشی رہائش اختیار کریں گے۔


