تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش میاں بیوی گرفتار
فیصل آباد(آن لائن) تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش میاں بیوی گرفتار،پولیس نے بھاری مالیت کی ایک کلوسے زائد آئس برآمد کرکے بازپرس شروع کردی ہے۔آن لائن کے مطابق سی آئی اے مدینہ ڈویژن کے سب انسپکٹرزاہد محمود نے بتایا کہ مخبرنے اطلاع دی کہ مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنےوالے مبین ادریس اوراسکی اہلیہ بانو منشیات لارہی ہیں راجباہ روڈ پر مذکورہ منشیات فروش میاں بیوی کوحراست میں لیکر تلاشی لی توانکے قبضہ سے 1120گرام آئس برآمد کرکے ان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مذکورہ میاں بیوی شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔
Load/Hide Comments


