جاپان نے 17 برسوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کردیا
ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے مرکزی بینک نے 17 سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک آف جاپان نے شرح سود منفی 0.1 فیصد سے بڑھا کر 0 سے 0.1 فیصد کے درمیان کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ شرح سود میں اس اضافے کے بعد دنیا میں اب کوئی ایسا ملک نہیں بچا جہاں شرح سود منفی میں ہو۔ منفی شرح سود کا مطلب یہ ہے کہ عوام کو بینکوں میں پیسا رکھنے کے لیے بینکوں کو ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments


