جی پی اے حملے میں جاں بحق سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا، جسد خاکی آبائی علاقے روازنہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گودر پوسٹ اتھارٹی کالونی میں جاں بحق ہونے والے دونوں سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، سپاہی پہار خان اور سپاہی عمران علی کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کی گئی، تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج ، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ، جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے، علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جاں بحق افراد کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور مسلح افواج امن واستحکام کیلئے پر عزم ہیں، مسلح افواج دہشتگردی کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔
Load/Hide Comments


