غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور چھاپے، 24گھنٹوں کے دوران 100فلسطینی جاں بحق

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کا فلسطین پر بر بریت اور ظلم سے بھرے ہوئے حملے بند نہ ہو سکے، اسرائیلی وزیر اعظم کی جنانب سے کہا گیا کہ اسلامی عسکریت پسند گروپ کو شکست دیے بغیر غزہ میں جنگ جاری رہے گی، علاوہ ازیں غزہ شہر کے الشفاءہسپتال پر اسرائیل کا چھاپہ اور آپریشن چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے جس میں درجنوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوگئے، اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 24گھنٹوں کے دوران 100سے زائد فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے، دوسری جانب رات گئے اسرائیلی فورسز نے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا، وفا نیوز ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے خبردار کیا ہے کہ بھوک اور بیماری غزہ میں موت کی سب سے بڑی وجہ بننے کے دہانے پر ہے۔تفصیلات کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 923 فلسطینی جاں بحق اور 74 ہزار 96 زخمی ہو چکے ہیں، حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں