زمیندار ایکشن کمیٹی گدر کا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف سوراب میں احتجاج اور دھرنا

سوراب ( آن لائن)زمیندار ایکشن کمیٹی گدر کا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کامیاب،واپڈا زمہ داران کی جانب سے 24 گھنٹوں کے اندر اندر تحصیل گدر کے بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ڈی او واپڈا کا زمیندار ایکشن کمیٹی گدر سے کامیاب مذاکرات،24 گھنٹوں کے اندر اندر گدر کے بجلی 6 گھنٹے بحال کرنے کی یقین دہانی،زمیندار ایکشن کمیٹی گدر کا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ختم،ٹریفک بحال، تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات زمیندار ایکشن کمیٹی گدر نے تحصیل گدر و مضافاتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو شہید نوری نصیر خان چوک کے ایریا سے بلاک کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا جہاں سینکڑوں کے حساب سے گاڈیوں کی لائن لگ گئی،زمیندار ایکشن کمیٹی گدر کے زمہ داران نے پرامن احتجاج کرتے ہوئے گدر سمیت مضافاتی علاقوں کو 24 گھنٹوں میں 3 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی بجائے 8 گھنٹے بجلی فراہم کرنے جبکہ رمضان المبارک کے با برکت مہینہ میں سحری و افطاری میں بھی بجلی فراہم کی کرنے شرط رکھ لیا، احتجاج مسلسل 3 گھنٹے جاری رہنے کے بعد بالآخر ایس ایس پی سوراب دوستین دشتی و ایس ڈی او واپڈا سوراب مظاہرین سے مذاکرات کے لئے شہید نوری نصیر خان چوک پہنچ گئے جہاں انہوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی گدر کے مرکزی عہدیداروں و گدر کے سیاسی جماعتوں کے ممبران کو منا کر مذاکرات پر آمادہ کردیا اور روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا جبکہ ایس ڈی او واپڈا زمیندار ایکشن کمیٹی گدر و سیاسی جماعتوں کے ممبران سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے گدر کے تمام فیڈرز کو 24 گھنٹوں میں 6 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی وہ بھی بجلی کا مسئلہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس دوران احتجاجی مظاہرے میں ضلع سوراب کے تحصیل دشتگوران،تحصیل مہرآباد،تحصیل سوراب اور تحصیل گدر سے متعدد افراد نے شرکت کرکے زمیندار ایکشن کمیٹی گدر سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ دھرنا میں بیٹھ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں