دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال شراب پالیسی میں دھوکا اور منی لارنڈنگ کیس میں گرفتار
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ دہلی کے وزیراعلیٰ کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اروندکیجریوال پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ان پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اروند کیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا، انہیں آج بھی اس معاملے پر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر اپریل میں سی بی آئی بھی کیجریوال سے تحقیقات کرچکا ہے۔ اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
Load/Hide Comments


