سعودی وزارت تجارت کا غیر قانونی انعامی اسکیمز اور لاٹری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت تجارت نے غیر قانونی انعامی اسکیمز اور لاٹری کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مملکت میں لاٹری کا تصور نہیں، ایسی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں اور جعل سازی میں ملوث افراد اور اداروں کےخلاف کارروائی ہوگی اور ایسے افراد کا کیس پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔ سعودی وزارت تجارت کے مطابق تجارتی اداروں کے اشتہارات اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی لائسنس لازمی ہے، بغیر لائسنس کے اشتہاری مہم قانون شکنی تصور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں