برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح ڈھائی برس کی کم ترین سطح پر آگئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح ڈھائی برس کی کم ترین سطح پر آگئی۔ برطانیہ میں فروری میں مہنگائی کی شرح 3.4 فیصد رہی اور مہنگائی میں کمی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہوئی۔ اس کے علاوہ بینک آف انگلینڈ آج شرح سود پر نظرثانی کرے گا۔ دوسری جانب برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹرز نے تنخواہ نہ بڑھانے پر مزید ہڑتالوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹرز نے جنوری میں 6 روز کی ہڑتال کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں