غزہ جنگ بندی کی امریکی قرار داد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج متوقع، اسرائیل پر دباﺅ ڈلنے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں فوری جنگ بندی کی امریکی قرار داد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج متوقع ہے، ترجمان امریکی مشن اقوام متحدہ کے مطابق یہ قرار داد مشاورت کے کئی ادوار کے نتیجے میں سامنے آئی ہے ، قرارداد کے مسودے کے مطابق فوری اور پائیدار جنگ بندی شہریوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہے ، جنگ بندی سے انسانی امداد کی فراہمی بھی ممکن ہو گی، قرار داد کی منظوری سے اسرائیل پر غزہ میں شہریوں کے تحفظ کیلئے دباﺅ بڑھے گاعلاوہ ازیں قرارداد اسرائیل کے بارے میں واشنگٹن کے موقف میں مزید سختی کی نشاندہی کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں