اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی قرار داد روس اور چین نے ویٹو کردی
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی قرار داد روس اور چین نے ویٹو کردی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی قراردار پر رائے شماری کیلئے اجلاس ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق روس اورچین نے امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا جبکہ الجزائر نے مخالفت کی۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نیٹ ایونز کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد مشاورت کے کئی ادوار کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ فوری اور پائیدار جنگ بندی شہریوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہے، جنگ بندی سے انسانی امداد کی فراہمی بھی ممکن ہو گی، قرارداد کی منظوری سے اسرائیل پر غزہ میں شہریوں کے تحفظ کیلئے دباﺅ بڑھے گا۔ آسٹریلیا اور برطانیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رفح پر اسرائیلی زمینی کارروائی کے ممکنہ طور پر تباہ کن نتائج رونما ہوں گے۔


