پاکستان میں جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری سے متعلق امریکی کانگریس میں قرار داد منظور

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی فارن افیئرزکمیٹی نے پاکستان میں جمہوریت، انسانی حقوق اورقانون کی پاسداری سے متعلق قراردار صفر کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظورکرلی۔ فارن افیئرز کمیٹی میں منظور ہونے والی قرارداد پاکستان میں جمہوریت اور شفاف انتخابات کیلئے حمایت ظاہر کرتی ہے جو عوام کی مرضی کی عکاسی کرتی ہوں۔ کمیٹی سے منظوری کے بعد یہ بل اب امریکی ایوان نمائندگان کو بھجوایا جائے گا۔ کانگریس میں یہ قرارداد رپیریزینٹیٹو ری پبلکن رچ میکارمک اور ڈیموکریٹ ڈین کیلڈی نے پیش کی تھی۔ یہ قرارداد کچھ عرصہ قبل پیش کی گئی تھی تاہم اس پر ووٹنگ جمعرات 21 مارچ کو ہوئی۔ وائس آف امریکا کے مطابق رکن کانگریس میکارمک کے آفس نے تصدیق کی ہے کہ قرارداد کو 50 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے اور اسکی مخالفت میں ایک ووٹ بھی نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں