امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسرائیل پہنچ گئے

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرقی وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسرائیل پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جمعہ کے روز تل ابیب پہنچے جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے جس میں غزہ جنگ بندی سے متعلق بات کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ کے دورے کے دوران قاہرہ سے اسرائیل پہنچے ہیں جہاں ان کی اسرائیلی حکومت سے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم پر بات ہوگئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی حکومت پر رفح میں گراو¿نڈ آپریشن نہ کرنے پر زور دیں گے۔ اس سے قبل انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے رفح میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی تھی۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرو بھی وزرا سے بات چیت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں جہاں کیمرون اور برطانوی وزیر دفاع گرانڈ شیپس نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں