ڈائیٹ ڈرنکس آپ کو امراض قلب میں مبتلا کر سکتی ہیں، ماہرین کا انتباہ

مکوآنہ (این این آئی)ایک ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ لیٹر ڈائیٹ ڈرنکس پینے والے امراض قلب میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔امریکی طبی ماہرین کی جانب سے ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ لیٹر ڈائیٹ ڈرنکس پینے سے دل کی بے قاعدہ دھڑکن کا خطرہ 20 فیصد بڑھ جاتا ہے، طب میں اس کیفیت کو ایٹریل فبریلیشن کہا جاتا ہے۔دنیا بھرمیں تقریباً 40 ملین لوگ ایٹریل فیبریلیشن کا شکار ہیں جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے، یہ دورے کچھ مریضوں میں مختصر، ایپیسوڈک ادوار کے لیے ہو سکتے ہیں یا دوسروں میں مستقل طور پر جاری رہ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں