ماسکو، کراکس سٹی ہال میں فائرنگ اور بمباری، 60افراد ہلاک، 115زخمی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تین مشتبہ افراد نے لوگوں سے بھرے ہوئے کراکس سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی اور بم پھینکے، دھماکے سے کنسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔یہ واقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے میں پیرس کے بتاکلان تھیٹر میں پیش آیا ، اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 60افراد ہلاک جبکہ 115سے زائد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق دھماکے سے کنسرٹ ہال کی عمارت میں آگ بھی لگی، جس میں سینکڑوں افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ یسکیو اہلکاروں کی جانب سے 100 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔روسی حکام کے مطابق واقعے میں زخمی 115میں سے 60 افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ تینوں حملہ آور مبینہ طورپر سفید گاڑی میں فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں