اسرائیل کا فلسطینی شہر رفح پر حملہ، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ظلم و ستم رک نہ سکا، فلسطینی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت مزید 5فلسطینی جاں بحق ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج کے کے خلاف جوابی کارروائی بھی کی گئی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق الشفا اسپتال کا محاصرہ کر نیوالے فوجی ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کردیاگیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کیے جس کے سبب کئی معصوم فلسطینی جاں بحق ہوگئے ۔ادھر روس اور چین نے غزہ سے متعلق امریکا کی پیش کردہ سلامتی کونسل قرارداد کو منافقانہ قرار دے کر ویٹو کردیا اور کہا کہ قرارداد میں فوری اور طویل جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی، ا±لٹا اس قرارداد میں اسرائیل کو رفح پر حملے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 74 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں