غزہ جنگ بندی قرارداد، بیشتر ممالک کی حمایت، روس اور چین نے ویٹو کر دیا

امریکا(انتخاب نیوز)جمعہ کو غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد رائے شماری کیلئے پیش کی گئی جس پر ووٹنگ کرتے ہوئے الجیریا نے قرارداد کے خلاف ووٹ ڈالاجبکہ بیشتر نے اپنی رائے کا حق استعمال کرنے سے گریز کیا اور گیارہ دیگر ممالک نے قرارداد کی حمایت کی تاہم چین اور روس نے اسے ویٹو کردیا۔اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے کہاکہ قرارداد میں اسرائیل کو رفحہ میں فوجی آپریشن کے لیے گرین لائٹ دی گئی ہے، یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت مصری سرحدی کے ساتھ رفح کے علاقے میں ایک بڑے زمینی آپریشن کی کوشش کر رہی ہے۔ غزہ کی پٹی کے دیگر تمام علاقوں میں شدید فضائی اور زمینی حملوں کے بعد یہ آخری جگہ ہے جہاں فلسطینی پناہ گزین ہیں، الجیریا کے مندوب نے کہاکہ قرارداد کے میں ایسا کچھ نہیں تھا جس سے فلسطینیوں کی تکالیف کا ازالہ ہو سکے، عرب ٹی وی الجزیرہ کے مطابق روس اور چین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے اور اسے حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کی رہائی سے مشروط نہ کیا جائے۔چین نے سب سے آخر میں اپنا ردعمل دیا۔ چینی اندوب نے کہاکہ امریکی قرارداد عالمی توقعات سے بہت نیچے ہے، امریکی مسودے میں جنگ بندی کے لیے شرائط درج کی گئی ہے جو لوگوں کے قتل کے لیے گرین لائٹ دینے کے مترادف ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں