صدر چیمبر آف کامرس بلوچستان سے ملاقات، غربت اور بے روزگاری پر الخدمت فاﺅنڈیشن کی بریفنگ

کوئٹہ ( آئی این پی ) الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالمجید سربازی کی قیادت میں خصوصی وفد نے چیمبر آف کامرس کے دفتر جاکر چیمبر آف کامرس بلوچستان کے صدر حاجی عبداللہ خان اچکزئی ، نائب صدر سید عبدالاحدآغا،احسان اللہ ،عبدالصمد موسی خیل ،عطا ہمدرد،حاجی اشرف کاکڑسے ملاقات کی اس موقع پر الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع کوئٹہ کے نائب صدر سید حیات اللہ آغا،ڈائریکٹر مواخات سید اشرف آغابھی موجود تھے ۔ملاقات میں عبدالجید سربازی نے صدر چیمبر آف کامرس بلوچستان حاجی عبداللہ خان کو 24مارچ الخدمت کوئٹہ ڈونر کانفرنس کا دعوت نامہ ،الخدمت فاﺅنڈیشن کوئٹہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دیا ۔ملاقات میں کوئٹہ میں غربت بے روزگاری کم آمدنی والوں کے مسائل،الخدمت کے تعلیمی ،صحت ،صاف پانی کی فراہمی اور الخدمت کے کفالت یتامی سمیت دیگر پراجیکٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا چیمبر آف کامرس کے صدر ودیگر ساتھیوں نے الخدمت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 24مارچ وکوئٹہ ڈونر کانفرنس میں ساتھیوں سمیت ڈونر کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں