امریکی سفارتخانے نے ماسکو حملے سے قبل خبردار کردیا تھا، جان کربی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ماسکو کے نواحی علاقے کراکس پر دہشتگرد حملے سے متعلق وائٹ ہاو¿س کے مشیرقومی سلامتی جان کربی نے کہا ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں یوکرین ملوث نہیں ہے۔ جان کربی نے واضح کیا کہ ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے 8 مارچ کو امریکی شہریوں کو ممکنہ تخریب کاری سے خبردار کرتے ہوئے مجمعے میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے تخریب کاری میں یوکرین کے ملوث نہ ہونے سے متعلق امریکی ردعمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے حملے کے دوران ہی آخر کس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کرلیا کہ تخریب کاری حملے میں کوئی دوسرا ملوث ہے؟ انہوں نے کہا کہ امریکی عہدیدار کی دعویٰ کے مطابق اگر تخریب کاری کا کوئی خدشہ تھا تو شواہد دیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں