کراچی میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے جھلسنے کا واقعہ قتل نکلا، پولیس ذرائع
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے جھلسنے کا واقعہ قتل نکلا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے لاش جلا دی گئی۔ گلا گھونٹ کر قتل کا انکشاف پوسٹ مارٹم کے دوران ہوا۔ پولیس اہلکار کے بیٹے پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کررہے تھے۔
Load/Hide Comments


