مریم نواز کا پنجاب بھر میں پتنگ بازی کیخلاف مہم چلانے کا حکم
لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کےلئے مہم چلانے کا حکم دے دیا۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پتنگ بازی کے حوالے سے تحریری حکم جاری کردیا، جس میں پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کی مہم چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے، پابندی کے باوجود پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔ مریم نواز نے چیف سیکرٹری، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments


