روس کو ممکنہ حملے سے آگاہ کیا تھا ، یوکرین ملوث نہیں ، امریکا

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ روس کو ممکنہ حملے کی وارننگ پہلے ہی کر دی تھی،قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس ماسکو میں دہشت گرد حملے کے منصوبے کی اطلاع تھی، جس میں ممکنہ طور پر بڑے اجتماعات کو نشانہ بنایا جانا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی۔ایڈرین واٹسن نے کہا کہ امریکا نے یہ معلومات روسی حکام کے ساتھ شیئر کی تھی تاہم ایک تقریر میں پوتن نے امریکا کی جانب سے انتباہ کو “اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں بلیک میلنگ اور ہمارے معاشرے کو ڈرانے اور غیر مستحکم کرنے کے ارادے سے ہیں۔دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا ہے کہ امریکی عہدیدار کے دعویٰ کے مطابق اگر دہشت گردی کا کوئی خدشہ تھا تو اس کے شواہد دیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں