یوکرین کے دارلحکومت پر روسی فضائی حملے، کوئی نقصان نہیں ہوا، کیف انتظامیہ

یوکرین(مانیٹرنگ ڈیسک)خبر رساں ادارے”رائٹرز”نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ روس نے یوکرین کے دارلحکومت کیف پر درجنوں فضائی حملے کیے، حملے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 5بجے شروع ہوئے ، جس کے بعد یوکرین کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔یوکرینی فوج کے مطابق فضاعی دفاعی نظام جوابی کارروائی کرے گا جبکہ کیف کے فوجی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا کہ حملوں کے نتیجے میں کسی جانی یا بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، انہوں نے ٹیلی گرام پر مزید بتایا کہ یوکرین کی فضائی دفاعی افواج نے کیف اور دارالحکومت کے آس پاس کے قریب ایک درجن کے قریب روس کے میزائلوں کو تباہ کر دیا۔یوکرین کے شہر لیو کے میئر آندری سدووی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ روس نے تقریباً 20 میزائل اور 7 ڈرون لانچ کیے تھے۔یہ میزائل حملے تب ہوئے جب 22 مارچ کی رات کو روس کے دارلحکومت ماسکو کے ایک کنسرٹ میں مشتبہ افراد نے حملہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ روز روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ماسکو میں کیے گئے حملے کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنسرٹ پر حملہ کرنے والے چاروں افراد گرفتار کرلیا گیا ہے، جب انہیں پکڑا گیا تو وہ یوکرین کی جانب فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔امریکی سفیر برجٹ برنک نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پورا یوکرین ہائی الرٹ ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی رہن کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ روس کی وزارت دفاع نے ان حملوں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ یا بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں