بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کو صنعتی طور پر مشتبہ افراد کی سرپرستی کرنے ولا ملک قرار دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر پوچھا گیا، انہوں نے ماضی کی طرح مشتبہ کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کو صنعتی طور پر مشتبہ افراد کی سرپرستی کرنے ولا ملک قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کا موڈ اب مشتبہ افراد کو نظر انداز کرنے کا نہیں ہے اور نہ ہی اب بھارت اس مسئلے کو ختم کرے گا، ماضی کو بھول کر بات چیت نہیں ہو سکتی۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہر ملک چاہتا ہے کہ اس کا پڑوسی مستحکم ہو، اگر یہ بھی نہیں تو کم از کم پر سکون پڑوسی ہو لیکن بدقسمتی سے بھارت کے ساتھ یہ نہیں ہے، پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایس جے شنکر کا کہنا تھا آپ اس پڑوسی سے کیسے نمٹ سکتے ہو جو مشتبہ کارروائیوں کو بطور صنعت استعمال کرتا ہو۔ایس جے شنکر کا کہنا تھا ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا، فوری طور پر میرے پاس اس مسئلے کا حل موجود نہیں ہے مگر بھارت اس مسئلے سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرے گا، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ یہ ہوتا رہتا ہے اور اس مسئلے پر ڈائیلاگ کر لو۔ان کا کہنا تھا ہمیں ایک مسئلہ درپیش ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا پرے گا، اگرچہ یہ مشکل ہے لیکن ہمیں دوسرے ملک کو مفت پاس نہیں دینا چاہیے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے یا یہ ایک بہت مشکل مسئلہ ہے، یا بہت کچھ داو¿ پر لگا ہوا ہے جسے ہمیں نظر انداز کرنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں