غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی فورسز کے چھاپے، خواتین کا اغوا، ریپ کرکے قتل کردیا، رپورٹ

مقبوضہ غزہ(آن لائن) الشفا ہسپتال میں اسرائیلی آپریشن ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، ایک طرف جہاں اسرائیلی فوج نے سیکڑوں مریضوں، بے گھر فلسطینیوں اور طبی عملے کو انخلا کا حکم دیا ہے وہیں یہ انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی فوج آپریشن کے دوران فلسطینی خواتین کا ریپ کرکے انہیں قتل کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الشفا ہسپتال کے قریب ایک عمارت میں پھنسی ہوئی ایک فلسطینی خاتون نے غیرملکی ٹی وی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر جاری چھاپے کے دوران خواتین کو اغوا کرکے ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا۔فلسطینی خاتون نے کہا کہ اسرائیل فوجیوں نے خواتین کا ریپ کیا، انہیں اغوا کیا اور گولیاں برسا کر قتل کردیا اور ان کی لاشیں اپنے کتوں کے آگے رکھ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا اس سے بھی بدتر کچھ اور ہوسکتا ہی کیا خواتین کو مدد کے لیے پکارنے کی آواز سننے سے بڑھ کر کوئی اور خوفناک بات ہوسکتی ہے اور جب ہم مدد کے لیے اسرائیلی فوجیوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ ہم پر گولی چلا دیتے ہیں خاتون نے کہا کہ ہم جسمانی اور نفسیاتی طور پر ایک وحشیانہ جنگ برداشت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں