عالمی دنیا نے دہلی کے ویزر الیٰ کی رہائی کے لیئے آواز اٹھادی

برلن(این این آئی)دہلی کے وزیر اعلی کے خلاف مودی سرکار کی انتقامی کارروائی پر یورپ بھی خاموش نہ رہ سکا۔ کرپشن کے الزام میں گرفتار اروند کیجریوال کی رہائی کے لیے یورپ نے بھی آواز بلند کرنا شروع کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق جرمنی نے اروند کیجریوال کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت نے جرمنی کے مطالبے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اِسے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف قرار دیا ہے۔بھارت میں جرمن سفارت خانے کے نائب سربراہ جارج اینزوائلر کو وزارتِ خارجہ میں طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔مودی سرکار کا کہنا تھا کہ قانونی طریقِ کار سے یہ پورا معاملہ انجام کو پہنچے گا۔ اس معاملے میں جانب دارانہ مفروضے بے بنیاد ہیں اور انہیں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔جرمن وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں امید ظاہر کی تھی کہ بھارت میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو انصاف ملے گا کیونکہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں