اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700فلسطینی قید ی رہا کرنے پر تیار

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیل نے 40یرغمالیوں کے بدلے 700فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتہ قطر میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل نے 40قیدیوں کے بدلے 700فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے جن میں 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینی قیدیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کرنے پر غور کررہا ہے۔فلسطینی عسکریت پسند گروہ کا موقف ہے کہ اسرائیل ان کے دئیے گئے ناموں پراعتراض نہیں کرے گا۔امریکا کے وزیرخارجہ نے مشرق وسطی کے دورے میں اسرائیل پرجلد امن معاہدے کرنے پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں