رفح سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی جنگی جرم تصور ہو گا، فرانس

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ رفح سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی جنگی جرم تصور ہو گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی 800 ہیکٹر زمین قبضے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسرائیلی قبضے کو 1993 کے اوسلو معاہدے کے بعد غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے صیہونی فورسز کا سب سے بڑا قبضہ قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر میکرون نے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا کہ فرانس غزہ میں سیز فائز اور طویل جنگ بندی کا ڈرافٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فراسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا کہ فوری طور پر غزہ کے لیے تمام کراسنگ پوائنٹ کھولے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں