ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، چار مشتبہ افراد ہلاک، بارودی مواد برآمد، آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان(انتخاب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4مشتبہ افراد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کے نام مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین ہیں، ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ مرنے والے متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں