گرین بس سروس میں 25 نئی بسوں کا جلد اضافہ کردیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت فلاح عامہ اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کچلاک سے مستونگ تک معیاری پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے لئے قابل عمل منصوبہ تشکیل دیا جائے، گرین بس سروس میں 25 نئی بسوں کا جلد اضافہ کردیا جائے گا۔ اسوقت 8 بسوں میں روزانہ 11 ہزار لوگ سفر کررہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مزید 25 بسوں کی شمولیت کے بعد روزانہ 50 ہزار لوگوں کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوامی سہولت کے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات کی اجلاس کو بریفنگ۔ جناح روڈ پر دکان کا سرکاری کرایہ 25 روپے اور کیفے بلدیہ کا 55 روپے ہے، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا انکشاف۔ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ملکیت 63 پراپرٹییز ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کا سرکاری پراپرٹییز کے کرایوں میں نظر ثانی کا حکم، ختم شدہ لیز کے مستقل کا فیصلہ کابینہ کریگی۔


