اسرائیلی فضائی حملے، 160فلسطینی جاں بحق، 200زخمی، دو کی لاشیں بلڈوزر سے گھسیٹی گئیں

رفح(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں اسرائیل کا ظلم رک نہ سکا، اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا جس میں سفید پرچم اٹھانے کے باوجود 2فلسطینیوں کو قتل کیا گیا اور بعد میں ان کی لاشیں بلڈوزر سے گھسیٹی گئیں۔ اقوام متحدہ نے جنگی جرم کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کر دیا، علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے گئے، منگل سے بدھ کے درمیان رفح میں 160فلسطینی جاں بحق ہوئے جبکہ 200زخمی ہوئے، اسرائیل کا رمضان کے بعد رفح میں 6ہفتوں تک حملوں کا منصوبہ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں