پنجگور میں محکمہ فوڈ اتھارٹی نے لاکھوں روپے کی ممنوعہ اور مضر صحت اشیاءتلف کر دیں

پنجگور(نامہ نگار) محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اسسٹنٹ کمشنر پنجگور کے ہمراہ ممنوعہ اور مضر صحت اشیاءکے خلاف کارروائی پکڑے گئے شیکر اور کولڈ ڈرنکس کو تلف کردیاگیا تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی مکران ریجن کے آفیسر ممتاز احمد کشانی فرید ہاشم نے اسسٹنٹ کمشنر پنجگور حافظ رضوان قادر کے ہمراہ چتکان بازار میں کارروائی کے دوران پکڑے گئے۔ لاکھوں روپے مالیت کے ممنوعہ اشیاءجن میں شیکر اور کولڈرنکس شامل تھے لیویز تھانہ پنجگور کے احاطے میں نذرآتش کرکے تلف کر دیئے اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ مضرصحت اور ممنوعہ اشیاءکے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری رہیں گی شیکر اور دیگر نشہ آور اشیاءفروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ عوام ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو اپنے معمولی منافع کے لیے مضر صحت اشیاءکا دھندا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں