پسنی کے اسکولوں میں درسی کتب کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے، بی ایس او

پسنی (پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پسنی زون کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ پسنی میں نئے تعلیمی سال کو ایک مہینہ مکمل ہونے جارہا ہے، ابھی تک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے پسنی کے اسکولوں میں کتب فراہم نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے تاحال اسکولوں میں تدریسی عمل شروع نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق کتب گوادر پہنچ چکی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سست روی کے باعث تقسیم کا عمل شروع نہ ہوسکا، ڈی ای او گوادر سے گزارش کرتے ہیں کہ پسنی کے اسکولوں میں کتب کی تقسیم کا عمل شروع کریں تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمی متاثر نہ ہو۔ پسنی اور دیہی علاقوں کے تعلیمی صورتحال پر جلد از جلد تمام اسٹیک ہولڈروں پر تحریک شروع کی جائیگی تاکہ پسنی اور دیہی علاقوں میں اسکولوں کی بندش، تعلیمی اداروں میں بدانتظامی سمیت دیگر عوامل پر ٹھوس اقدامات کیے جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں