پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پر زیرحراست

لاہور (آئی این پی) قومی ائیر لائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ پی کے 789 پر تعینات حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ بقیہبرآمد ہوئے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست ائیر ہوسٹس معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں اور خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں