افغانستان کے 2 صوبوں پر امریکی ڈرونز کی پروازیں،افغان ترجمان کا دعویٰ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈرونز کو افغان صوبوں قندھار اور نمروز پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جو افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں، یہ انکشاف امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طلوع نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ مجاہد کے مطابق امارت اسلامیہ نے اس مسئلے پر بارہا احتجاج درج کرایا ہے۔ طلوع نیوز نے مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ "یہ طیارے بلاشبہ امریکہ کے ہیں، جو کچھ پڑوسی ممالک کی فضائی حدود سے پرواز کرتے اور کراس کرتے ہوئے افغانستان جاتے ہیں۔ ہر کسی کو اس معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے اور جارحیت کو روکنا چاہیے۔
Load/Hide Comments