ایرانی نیوزچینل کے میزبان پوریازیراتی پرلندن میں چاقوسے حملہ

تہران( آن لائن) ایرانی نیوز چینل کے میزبان پر لندن کے گھر کے باہر چاقو سے حملہ کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں قائم ایک ایرانی نیوز چینل نے کہا ہے کہ 36 سالہ ہوسٹ (میزبان)پوریا زیراتی کو گھر کے باہر ایک گروپ نے نشانہ بنایا اور ان پر ایک سے زیادہ چاقو کے وار کیے گئے۔ پوریا زیراتی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Load/Hide Comments