بھارتی حکومت نے ہردیپ سنگھ نجر کے بارے ڈاکیومنٹری فلم پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی (این این آئی) مودی حکومت نے ہردیپ سنگھ نجر بارے ڈاکیومنٹری پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل بارے آسٹریلیابراڈکاسٹنگ کمپنی کی ڈاکیومنٹری تک رسائی کو روک دیا ہے ،ڈاکیومنٹری میں جن اقساط کو بھارت میں بلاک کیا گیا ہے ان میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بھیجے گئے ایک ای میل میں یوٹیوب نے کہا کہ اسے بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے ڈاکومنٹری کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس کے صحافیوں کو پروگرام پر کام کرتے ہوئے بھارتی حکام کے دباﺅ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق ان سے بھارتی انٹیلی جنس حکام نے رپورٹنگ کی نوعیت کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور انہیں پنجاب میں عوامی تقریب کی فلم بندی کرنے سے روک دیا گیا۔