بھارتی بحریہ کا 23 پاکستانی ماہی گیروں کو قذاقوں سے بچانے کا دعویٰ

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی بحریہ نے 23پاکستانی ماہی گیروں کو قذاقوں سے بچانے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی نے صومالی پائریٹس سے 23پاکستانی مچھیروں کو بچانے کا دعوی کیا ہے، بھارتی بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میںیہ آپریشن 12گھنٹے تک چلا ہے۔ بھارتی بحریہ کے مطابق قذاقوں نے بورڈ کو ہائی جیک کر لیا تھا تاہم 23پاکستانیوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں