اسرائیلی حملوں کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید 20فلسطینی جاں بحق 17زخمی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر میں اسرائیلی حملہ رک نہ سکا، شہر کے کویتی چوک پر امداد کے انتظار میں موجود فلسطینیوں پر کیا گیا، اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 فلسطینی جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے، اس کے علاوہ دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزیں کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں اقوام متحدہ مشن کی گاڑی کے قریب اسرائیلی شیلنگ کی مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں